• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:18 صبح
  • پاکستان

یہ سروس دنیا بھر کے 172 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگئی ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس ایپل میوزک کی دستیابی مزید چار ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کے بعد یہ سروس دنیا بھر کے 172 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگئی ہے۔

9 ٹو 5 میک کے مطابق ایپل نے اپنی سپورٹ ویب سائٹ پر دستیابی کی فہرست اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاکستان، البانیہ، برونائی اور برکینا فاسو کو ایپل میوزک کے نئے ممالک میں شامل کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چار میں سے تین ممالک (پاکستان، البانیہ اور برکینا فاسو) ان خطوں میں بھی شامل ہیں جہاں ایپل نے حال ہی میں آئی کلاؤڈ پلس کے بعض پلانز میں ایپل ٹی وی اور ایپل آرکیڈ کی سہولت اضافی قیمت کے بغیر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برونائی اس فہرست میں شامل نہیں جہاں ایپل ٹی وی کی سبسکرپشن سروس تاحال دستیاب نہیں۔

Apple has launched Apple Music in: Albania Brunei Burkina Faso Pakistan pic.twitter.com/xUpju3JYxh .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — Aaron (@aaronp613) September 30, 2026

Apple has launched Apple Music in: Albania Brunei Burkina Faso Pakistan pic.twitter.com/xUpju3JYxh

ایپل میوزک کی عالمی توسیع کے ساتھ ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ کا نیا بیٹا ورژن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ایپل میوزک 7.0 میں ’لیکوئیڈ گلاس‘ ڈیزائن، نیا فلوٹنگ نیویگیشن بار اور منی پلیئر سمیت متعدد تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔

پاکستان میں ایپل میوزک کی دستیابی سے صارفین اب ایپل کی میوزک اسٹریمنگ سروس کو باضابطہ طور پر استعمال کر سکیں گے جبکہ نئی ایپ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ صارفین کو بھی تازہ ترین ڈیزائن اور فیچرز فراہم کرے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے