• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

کراچی (2 اکتوبر 2026): آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درممیان دو بار مقابلہ ہونے کا قومی امکان ہے۔

آئی سی سی نے اگلے برس ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کو حسب سابق ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کی وجہ اس ہائی وولٹیج میچ سے ہونے والی آمدنی ہے اور آئی سی سی سمیت براڈکاسٹرز کی خواہش ہوتی ہے کہ میگا ایونٹ میں کم از کم ایک بار تو دونوں حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا ہونا چاہیے۔

تاہم اگلے برس اکتوبر، نومبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میدان میں دو بار مد مقابل آنے کا قومی امکان ہے۔

اس کے لیے دونوں ٹیموں کو ’’سپر سیون‘‘ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا اور بظاہر یہ مرحلہ آسانی سے طے ہوتا لگتا ہے۔

اگر ایسا ہوا تو پہلا پاک بھارت ٹاکرا 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں اور دوسرا مقابلہ 7 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

اگر دونوں ٹیمیں ہی میگا ایونٹ میں آگے پہنچ پاتی ہیں تو پھر پاکستان اور بھارت سیمی فائنل یا فائنل میں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا سکتی ہیں اور اگر ایسا ہوا تو شائقین کے لیے یہ سونے پر سہاگا ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے متمنی شائقین کے لیے یہ خوشخبری بھی ہے کہ اگلے برس 2027 میں روایتی حریفوں کے درمیان 6 میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔

ورلڈ کپ سے پانچ ماہ قبل مینز ایشیا کپ ہوگا، اور اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو بار میچ ہونا تو یقینی ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو پھر میچز کی تعداد تین ہو سکتی ہے۔

اس طرح 2027 میں چھ ماہ کے عرصے کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر چار ون ڈے میچز کا قوی امکان ہے، اور اگر وہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی آمنے سامنے آتے ہیں تو یہ تعداد 6 تک پہنچ سکتی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ’’ٹکٹ بیلٹ‘‘ کا آج سے آغاز

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے