• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 6:58 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

کراچی(2 اکتوبر 2026): کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ایک فارم ہاؤس پر ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد خواتین کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے خواتین کو ملازمت کے بہانے ایک فارم ہاؤس پر بلوایا تھا جہاں دورانِ تقریب 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون چوری کر لیے گئے۔ فارم ہاؤس کی انتظامیہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ انہیں یہ کہہ کر جگہ بک کرائی گئی تھی کہ وہاں ایک کارپوریٹ ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں لڑکیاں شرکت کریں گی۔

انتظامیہ کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ تقریب کے دوران کوئی باس آ کر خطاب کرے گا اور شام کو ایونٹ ختم ہو جائے گا، تاہم اس تقریب کے لیے انہیں کوئی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ملزم کا نام سلمان سامنے آیا تھا، تاہم یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اس کا اصل نام ہے یا کوئی فرضی نام۔ تفتیشی حکام کا ماننا ہے کہ ملزم کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور کوائف جھوٹے ہو سکتے ہیں۔

ٹیکنیکل انویسٹی گیشن کے دوران پولیس پر یہ بات بھی عیاں ہوئی کہ ملزم جس موبائل نمبر کو استعمال کر رہا تھا، وہ پنجاب کے کسی دوسرے شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انتہائی چالاک ہے اس کی اصلی شناخت اور کوائف کی تصدیق کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔

پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ٹیکنیکل شواہد کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور اسے کراچی سے فرار ہونے سے پہلے ہر صورت گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزم کے پکڑے جانے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے