• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

مشتعل افراد نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب دارالعلوم کے سامنے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعے میں جاں بحق و شدید زخمی ہونے والے باپ بیٹے کی شناخت محفوظ ولد نامعلوم عمر 50 سال اور قاسم ولد محفوظ عمر 25 سال کے ناموں سے ہوئی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے