مشتعل افراد نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی
کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب دارالعلوم کے سامنے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
