• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 5:35 صبح
  • پاکستان

ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی۔

اداکار نے لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب میں گرل فرینڈ من آہ کے ساتھ شادی کی۔

دونوں کے تعلق کی خبریں کم از کم 2022 سے گردش کر رہی تھیں، جبکہ رواں سال فروری میں دونوں نے پیرس میں ہونے والے سیزر ایوارڈز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی تھی۔

اسی تقریب میں جِم کیری کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز دیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی تقریر میں من آہ کو اپنی ’خاص ساتھی‘ قرار دیتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ جِم کیری اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے