• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 6:54 شام
  • پاکستان

وزارت خزانہ نے نئی شرحوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح منافع 11.80 فیصد ہوگئی ہے۔

بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ان اسکیموں پر منافع کی نئی شرح 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 3 سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی شرح 11.57 فیصد ہوگئی ہے۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے 5 سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح منافع 11.70 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے