• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 7:16 شام
  • پاکستان

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں لانگ مارچ، صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی خبروں سمیت ملکی سیاسی صورت حال پرگفتگو کی گئی

اپوزیشن اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آپشن برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی خبروں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کا آپشن بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا، اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کی خبروں پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ملک کو سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحران کا سامنا ہے، مسائل کا حل طاقت نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے ساتھ گورنر راج اور ایمرجنسی کی خبروں پر بھی غور کیا گیا، حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مرضی کے خلاف اقدامات سے وفاق کمزور ہوگا، اپوزیشن اپنے تمام تحفظات حکومتی نمائندوں کے سامنے رکھ چکی ہے اور ہم ابھی بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی ملاقات کے معاملے پر بھی بات ہوئی، محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کے خط کا جواب دینے کا اعلان کیا تاہم وزیراعظم آفس یا وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات سے انکار کردیا۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن ہوگا اور مذاکرات کے دروازے بھی کھلے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے