• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

تیموریہ تھانے کے تفتیشی افسر کو معطل کر دیا

شہر قائد میں ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل انعم تجمل نے تیموریہ تھانے گرفتار نوجوانوں سے مبینہ غیر انسانی سلوک اور ہتھکڑیاں لگی کندھوں میں ڈنڈے پھنسا کر ازیت دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تیموریہ تھانے کے تفتیشی افسر کو معطل کر دیا۔

انھوں نے واقعے کی انکوائری ایس ڈی پی او گلبرگ کو سونپ دی ہے جس کی رپورٹ کے بعد مزید محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تیموریہ تھانے میں لڑائی جھگڑے کے درج مقدمے میں گرفتار نوجوانوں کی تذلیل اور غیر انسانی سلوک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے پر شہری حلقوں کی جانب سے بھی انویسٹی گیشن پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے