• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 7:18 صبح
  • پاکستان

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 20 سالہ نوجوان سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ بغدادی کی حدود لیاری، حاجی پیر محمد روڈ پر ذاتی رنجش کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ ثاقب ولد حنیف زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ فائرنگ میں ملوث شخص کی شناخت کے بعد تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ حنظلہ ولد نور علی زخمی ہوگیا، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر لانڈھی ریڑھی روڈ پر آغا اسپتال کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ شخص زخمی یوگیا۔ زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت شکیل ولد ایوب کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعی ابتدائی طور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے