• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 2:41 صبح
  • پاکستان

ڈاکو عبدالحفیظ کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی فہد سمیت گرفتار کرلیا

شہر قائد کے علاقے عزیز بھٹی پولیس گلشن اقبال بلاک 13 سی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

تاہم پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو عبدالحفیظ کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی فہد سمیت گرفتار کرلیا۔

جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خول ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس نے زخمی ڈاکو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ، پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے