• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 4:55 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

ممبئی(30 ستمبر 2026): بھارتی فلمی صنعت کی سب سے بڑی دولت رکھنے والی شخصیت نے یہ مقام اداکاری یا ہدایتکاری کے بغیر حاصل کیا ہے۔

بالی ووڈ میں عام طور پر بڑی دولت کا تعلق صف اول کے سپر اسٹار اداکاروں سے جوڑا جاتا ہے، تاہم بھارتی فلمی صنعت کی سب سے بڑی دولت رکھنے والی شخصیت نے یہ مقام اداکاری یا ہدایتکاری کے بغیر حاصل کیا ہے۔ بھارت کے سب سے بڑے تفریحی اور میوزک ایمپائر "ٹی سیریز” کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

حال ہی میں جاری ہونے والی "ہُرن انڈیا رِچ لسٹ 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق، بھوشن کمار کی کُل تخمینی دولت 36,300 کروڑ روپے ہے، جو بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں کی مجموعی دولت سے کہیں زیادہ ہے، اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان 10,000 کروڑ روپے کی مالیت کے ساتھ بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔

معمولی میوزک کمپنی سے عالمی تفریحی برانڈ تک کا سفر

ٹی سیریز کی بنیاد 1983 میں مرحوم گلشن کمار نے ایک میوزک کمپنی کے طور پر رکھی تھی۔ 1997 میں والد کی وفات کے بعد صرف 19 سال کی عمر میں بھوشن کمار نے اپنے چچا کرشن کمار کے ساتھ مل کر اس کاروبار کی باگ ڈور سنبھالی۔

ان کی قیادت میں کمپنی نے محض موسیقی تک محدود رہنے کے بجائے فلم پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں قدم رکھا اور بھارتی سینما کی اہم ترین طاقت بن گئی۔

آج ٹی سیریز بھارتی میوزک مارکیٹ کا تقریباً 35 فیصد حصہ کنٹرول کرتی ہے اور 100 سے زائد فلمیں پروڈیوس کر چکی ہے۔

یوٹیوب پر تاریخ ساز کامیابی

ٹی سیریز کی ڈیجیٹل کامیابی بھی حیرت انگیز ہے۔ اگست 2026 تک اس کے مرکزی یوٹیوب چینل کے 314 ملین سے زائد سبسکرائبرز اور 353 ارب سے زائد ویوز ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ یہ پلیٹ فارم کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور دوسرا سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا چینل ہے۔

گزرتے وقت کے ساتھ کُمار خاندان کی دولت میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے، جہاں ماضی میں اس خاندان کی دولت کا تخمینہ 10,000 کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔

امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے بالی ووڈ کے لیجنڈز نے اپنی دولت بنیادی طور پر اداکاری اور کمرشل برانڈز کے ذریعے کمائی ہے، لیکن بھوشن کمار کا یہ سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ کی معیشت کا دائرہ کار صرف فلمی ستاروں تک محدود نہیں، بلکہ اس کے پسِ پردہ کارفرما کاروباری اور ڈیجیٹل ایمپائرز اس کی اصل طاقت ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے