• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:00 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی بھی سپورٹ نہیں کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بشریٰ خالہ کی وجہ سے مجھ پر 40 لاکھ روپے کیوں لگائے گا؟

اُنہوں نے کہا کہ اگر میں نے اس کا ڈبل کرکے نہیں دیا تو وہ کہے گا، میں بشریٰ انصاری کی عزت کرتا ہوں، لیکن میں اپنے پیسے ضائع نہیں کروں گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی نے بھی کبھی کوئی تعاون نہیں کیا، البتہ میرے شوہر اسد صدیقی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ ہم بہت جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ پر روانہ ہونے والے ہیں۔

زرار نے بتایا کہ قانون اندھا ہوتا ہے، ہیلمٹ کے بغیر میں نے موٹرسائیکل چلائی، کسی نے چالان نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پورے خاندان کو موسیقی کا شوق ہے، میرا بھائی گلوکار ہے، والدہ بھی گیت گاتی ہیں، بشریٰ خالہ بھی گاتی ہیں، یہ ایک مشکل کام ہے۔

سوتیلی ماں کو قبول کرنے میں وقت لگا، نازش جہانگیر

انھوں نے کہا حکومت کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ فلم انڈسٹری کو ٹھیک کرنا ہے، موسیقی اور گانے فلم کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے