• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 4:04 شام
  • پاکستان

یہ 2023 کے بعد اسٹار شپ کی 14ویں پرواز تھی

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے ایک انجن میں خرابی کے باوجود اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار مدار تک رسائی حاصل کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خلیجِ میکسیکو کے قریب واقع اسٹاربیس کمپلیکس سے پرواز کی۔

مشن کے دوران راکٹ کامیابی سے مدار میں پہنچا اور نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی خلا میں تعینات کیے گئے۔

تاہم پرواز کے دوران ایک انجن میں خرابی سامنے آنے کے بعد مشن کو مقررہ 10 گھنٹے کے بجائے تقریباً 3 گھنٹے بعد ہی ختم کرنا پڑا۔

یہ 2023 کے بعد اسٹار شپ کی 14ویں پرواز تھی، جبکہ مدار تک رسائی اور سیٹلائٹس کی کامیاب تعیناتی کو اسپیس ایکس کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے