• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 1:49 شام
  • پاکستان

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف سینئر مسلم اداکار مشتاق خان، جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا، اُن کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

مشتاق خان، جنہیں اکشے کمار کی مشہور فلم ‘ویلکم’ سے زبردست مقبولیت حاصل ہوئی تھی نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں فلم ویلکم میں کام کرنے کے عوض اتنی کم تنخواہ دی گئی تھی کہ وہ اکشے کمار کے ذاتی اسٹاف کی تنخواہ سے بھی کم تھی۔

وائرل کلپ میں سینئر اداکار نے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں وہ دبئی کے اسی ہوٹل میں مقیم تھے جہاں اکشے کمار کا اسٹاف قیام پذیر تھا، اُنہوں نے بتایا کہ ایک سینئر اداکار ہونے کے باوجود انہیں مالی لحاظ سے اس عملے سے بھی کم معاوضہ دیا گیا تھا۔

View this post on Instagram A post shared by Digital Commentary (@digitalcommentary)

A post shared by Digital Commentary (@digitalcommentary)

سینئر اداکار نے اپنے کیریئر میں ہیرا پھیری، اسٹری، غدر 2، آشقی، ہم ہیں راہی پیار کے اور بدھائی دو جیسی سپر ہٹ فلموں میں بہترین کام کیا تھا۔

مشتاق خان کی آخری رسومات: بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد پھٹ پڑے

سینئر اداکار کا کلپ وائرل ہونے کے بعد بالی ووڈ میں معاون اداکاروں کے معاوضوں اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے ایک بار پھر بحث نے جنم لے لیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے