• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 11:18 شام
  • پاکستان

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

اداکارہ صرحا اصغر نے تین بچوں کی پیدائش کے بعد بھی کام کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

صرحا اصغر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں شرکت کی جس کی میزبانی ندا یاسر کرتی ہیں۔ شو کے دوران انہوں نے اپنی مالی مشکلات، خود مختار بننے کے سفر اور اس بات پر گفتگو کی کہ وہ زندگی بھر کمانے پر کیوں مجبور ہیں۔

اپنی مالی مشکلات اور حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہم پانچوں بہن بھائیوں کی پرورش اکیلے کی کیونکہ ہمارے والد ہماری زندگی میں موجود نہیں تھے، ہماری ترجیح اپنے پیروں پر کھڑا ہونا تھا کیونکہ ہماری امی نے بڑی مشکل سے اپنے زیورات بیچ کر ہماری تعلیم مکمل کروائی تھی، ایک وقت ایسا آیا جب ہمیں احساس ہوا کہ ہمیں کام کرنا ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ میں کون سا پیشہ اختیار کروں گی لیکن مجھے یہ پتہ تھا کہ مجھے کام کرنا ہے، میری بہن نے مجھے صحافت (جرنلزم) کرنے کا مشورہ دیا لیکن آخر کار میں اداکاری کے شعبے میں آ گئی۔

صرحا اصغر نے بتایا کہ میں اپنے کام میں مستقل مزاج رہی اور مستقل مزاجی اور وقت کی پابندی بہت ضروری ہے ورنہ آپ اس شعبے میں ٹک نہیں سکتے اور اب اپنے معیارِ زندگی، ملازمت کو برقرار رکھنے کے لیے مجھے ہر وقت مستعد رہنا پڑتا ہے، محنت اور ملازمت کے ذریعے ہم دونوں نے اپنے طرزِ زندگی کو برقرار رکھا ہے کیونکہ اب ہمارے تین بچے ہیں، ہم دونوں کے لیے کام کرنا ضروری ہے کیونکہ ہمیں ایک خاص طرزِ زندگی برقرار رکھنا ہے، گھریلو عملے کی تنخواہیں اور بل وغیرہ ادا کرنے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر میرا بیٹا میرے ساتھ کسی ‘ریل’ میں نظر آتا ہے تو میں اس کے حصے کی رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواتی ہوں کیونکہ وہ اس کا پیسہ ہے اور زندگی میں کبھی نہ کبھی اسے بھی کمانا ہی ہوگا لہٰذا، ہر کسی کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے