اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟
ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے منسوب میڈیا رپورٹس کو حقائق کے منافی اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے پٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت امیر جماعت سے منسوب لغوبات پھیلائی جا رہی ہے، جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے لیوی، ٹیکسز کے خلاف دھرنے اور مارچ کر رہی ہے، اور لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ چاہتی ہے۔
نائب امیر نے کہا وزیر اعظم کی کال پر حافظ نعیم نے اس بھتے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ وزیر اعظم نے واپس آ کر بڑے ریلیف پیکج کے اعلان کی یقین دہانی کرائی تھی، امید ہے شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں گے۔
احتجاج نہ ہوتا تو اس وقت 500 یا 600 روپے فی لیٹر پیٹرول ملتا، حافظ نعیم الرحمان
لیاقت بلوچ نے کہا وعدہ پورا نہ ہوا تو جماعت اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ کرے گی۔ انھوں نے کہا عوامی تحریک مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے غریب عوام کو ریلیف دلانے کے لیے شروع کی گئی ہے جو مسلسل جاری رہے گی۔
