• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 5:38 شام
  • پاکستان

چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا تاکہ موسیقی کے شعبے میں نام بناسکے۔

جی ہاں واقعی 31 سالہ لیو زیان کا تعلق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے علاقے Zhuhai سے ہے۔

انہوں نے میڈیسن کے شعبے میں پی ایچ ڈی مکمل کیا تھا اور فروری 2026 میں اسپتال کی ملازمت چھوڑ دی۔

وہ وہاں ماہر نفسیات اور محقق کے طور پر کام کرتی تھیں جو کہ اس شہر کے طبی نظام کا سب سے معتبر اسپتال ہے۔

لیو زیان اپنی زندگی کے 30 برسوں کو اہلیت پر مبنی زندگی قرار دیتے ہیں۔

ان کی پرورش تعلیمی لحاظ سے چین کے سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک صوبہ Hebei میں ہوئی۔

ان کا داخلہ سیچوان یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں ہوا اور مکاؤ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

2022 میں انہوں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ Zhuhai کے اسپتال میں اچھی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

مگر بتدریج انہیں لگا کہ کام کا روایتی ماحول ان کے لیے بہت مشکل ہے۔

مگر انہیں ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا۔

ان کے مطابق ڈاکٹر کے طور پر کام کرنا ایسی زندگی نہیں، جس کی انہیں خواہش تھی۔

ملازمت چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے سفر کیا، پھر ناشتہ فروخت کرنا شروع کیا اور ہوٹلوں میں گانا گایا۔

اس عرصے میں انہوں نے متعدد دوست بھی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ جز وقتی ملازمتیں کرتے ہوئے آزاد زندگی گزارنے کا تجربہ بہت اچھا ہے اور اب اگلے دن کی منصوبہ بندی یا ماہانہ آمدنی کا تخمینہ لگانے کی ضرورت برقرار نہیں رہی۔

لیو زیان ابھی بھی جز وقتی طور پر ماہر نفسیات کے طور پر پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری اور ڈاکٹر کی حیثیت پر فخر تھا مگر اب وہ کیرئیر بدلنے پر الجھن کا شکار ہیں، مگر بتدریج وہ قائل ہوتے جا رہے ہیں۔

وہ موسیقی کی دنیا میں نام بنانے کا خواب دیکھتی ہیں جبکہ فلم کے شعبے میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہیں۔

اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش

وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے

خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

سال کا وہ دن جب پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹوں کا ہو جاتا ہے

آخر تمام کمپنیوں کے اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

• 25 منٹ پہلے علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

• 27 منٹ پہلے راولپنڈی: 28 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل مقتولہ کا دیور نکلا

راولپنڈی: 28 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل مقتولہ کا دیور نکلا

• 38 منٹ پہلے میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا مدت میں توسیع نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھانے کا اعلان

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا مدت میں توسیع نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھانے کا اعلان

• 44 منٹ پہلے جماعت اسلامی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی، پیٹرولیم ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے: حافظ نعیم

جماعت اسلامی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی، پیٹرولیم ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ دوبارہ شروع کریں گے: حافظ نعیم

• 59 منٹ پہلے ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا

• 1 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطا تارڑ

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے