• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 5:08 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

کوئٹہ (27 ستمبر 2026): پاک فوج کے آپریشن شعبان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں دہشت گرد واقعات میں افغان طالبان کا ملوث ہونے کے مزید شواہد منظر عام پر آ گئے ہیں اور بھارتی حمایت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گرد کارروائیاں پر، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے آپریشن میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران آپریشن شعبان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے کوئٹہ کے علاقے شابان میں مقامی آبادی کے لئے خطرہ بننے والے ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ کے متعدد ٹھکانوں کی نشاندہی کی، مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو زیارت اور گردونواح کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔

آپریشن شعبان کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، اب تک بھارت کے حمایت یافتہ 33 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، اس دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں تیزی لائی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو کلیئر کرایا ہے اور مقامی آبادی کو ‘فتنہ الخوارج’ کے خطرے سے نجات دلائی ہے، یہ کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن میں، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، اسی طرح ‘مند’ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ‘فتنہ الہندصستان’ کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔

پاک فوج کے آپریشن میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران آپریشن شعبان میں بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہونے سے بھارت کے حمایت یافتہ افغان آلہ کاروں کو کاری ضرب لگی ہے، سیکیورٹی فورسز کی وژن "عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے