اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیراعظم کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خط میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں سے متعلق امور پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیراعظم کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھی بھجوایا تھا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
