اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے متعلق ذرائع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے۔۔ بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہےکہ مسئلہ اب لانگ مارچ سے آگے بڑھ چکا ہے کیوں کہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے اس لیے اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔
ابھی تک پارٹی یا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
مگر پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا یہ لانگ مارچ اب 27 ستمبر کو نہیں بلکہ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ جس کے بعد یہ سوالات ہو رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنا یہ اٹل فیصلہ کیوں ٹال دیا؟ کیا یہ فیصلہ لانگ مارچ کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا؟ یا یہ حکومت کو تھکانے کی حکمت عملی ہے؟ یا اسے کسی بیک چینل سمجھوتے کا پیغام سمجھا جائے؟
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم ذرائع نے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تصدیق کی، مگر تیاری کی کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، عوام بھرپور متحرک ہیں اور لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں۔ مگر ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ میچ کھیلیں اور حکومت کو تھکائیں۔ 5 اکتوبر عمران خان کی سالگرہ کا دن بھی ہے، اس لیے 5 اکتوبر کی سمبولک اہمیت زیادہ ہے۔
مگر جہاں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کر رہی ہے، وہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت کچھ اور ہی سوچ رہی ہے۔
اس حوالے سے مختلف اہم ذرائع سے ہماری بات ہوئی ہے۔ فیصلہ سازوں کا یہ کہنا ہے کہ اب صرف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنا ہے تو کرے، ملتوی کرنا ہے تو ملتوی کرے، مسئلہ اب اس سے آگے بڑھ چکا ہے۔ کیونکہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے۔
فیصلہ سازوں کے فیصلوں سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ سہیل آفریدی اور ان کے ساتھی دہشت گردوں سے مل کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ اس لیے اب یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا
حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع
موسمیاتی اہداف کے مؤثر نفاذ کیلئے مضبوط پالیسی فریم ورک ضروری ہے: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا
پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی
پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے: ذرائع
• 57 منٹ پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
• 1 گھنٹے پہلے حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب
• 2 گھنٹے پہلے بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست
بھارت: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کا دھاوا، متعدد زیر حراست
• 3 گھنٹے پہلے افغان وزارتِ دفاع نے اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا: وزارت اطلاعات
• 5 گھنٹے پہلے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
• 5 گھنٹے پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی ڈیلر قتل کیس میں اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی لیٹر جاری کردیا
• 5 گھنٹے پہلے ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات
