• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 1:20 شام
  • پاکستان

تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' نے کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ کیا

افغانستان میں سیکیورٹی بحران شدید،طالبان رجیم مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیاں تیز ہوگئیں.

طالبان مخالف تنظیم 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' نے کابل اور قندھار میں اہم ٹھکانوں اور شخصیات پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ کیا.

افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں طالبان اسپیشل یونٹس کی پوسٹ اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا.

قندھار کے وسطی علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان سے وابستہ اہم شخصیت 'ملا ثابت' کو نشانہ بنایا گیا.

ہلاک ہونے والا ملا ثابت طالبان کے مالیاتی نظام کا اہم اکاؤنٹنٹ اور بدنام زمانہ 'عارف نیٹ ورک' کا سرگرم رکن تھا.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے