• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:08 صبح
  • پاکستان

سبسڈی کے حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی سنجیدہ اعتراض سامنے نہیں آیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں غریب عوام کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے دی جانے والی ٹارگٹڈ پٹرول سبسڈی پر بات ہوئی اور آئی ایم ایف کی جانب سے اس پر کوئی سنجیدہ تحفظات ظاہر نہیں کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ پاکستان میں مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث غریب آدمی کو کس قدر مشکلات کا سامنا ہے اور سوال کیا کہ غریب آدمی کہاں جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت ایک جامع اور شفاف نظام کے تحت مستحق افراد کو 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ سبسڈی شفاف انداز میں دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی سنجیدہ اعتراض سامنے نہیں آیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی پاکستان کے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام سمیت اصلاحات کے حوالے سے مثبت بات کی اور کہا کہ پاکستان ایک اچھا پروگرام بنا رہا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا۔

کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے پاکستان میں معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور ملک کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے