• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

پرواز کے دوران طیارے کو کسی انسانی پائلٹ نے کنٹرول نہیں کیا

امریکا میں ایک سنگل انجن ’کیسنا کاروان‘ نے بغیر انسانی پائلٹ کے ملک بھر میں پرواز مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ طیارہ جوبی ایوی ایشن کی نگرانی میں 7 ستمبر کو کیلیفورنیا کے شہر کونکورڈ میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے روانہ ہوا اور تقریباً 5148 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے امریکا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچا۔

پرواز کے دوران طیارے کو کسی انسانی پائلٹ نے کنٹرول نہیں کیا۔ ٹیک آف سے قبل ٹیکسی کرنے، پرواز، راستے میں نیویگیشن اور لینڈنگ تک مختلف مراحل خودکار نظام کے ذریعے انجام دیے گئے۔

طیارے نے براہِ راست پرواز کرنے کے بجائے راستے میں متعدد مقامات پر قیام کیا، جن میں ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ کے الائنس ایئرپورٹ اور ساؤتھ کیرولائنا کی شا ایئر فورس بیس شامل تھے۔

خودکار طیارے کو سفر کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑا جن میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور ایریزونا کے شہر فینکس کا ڈیئر ویلے ایئرپورٹ بھی شامل تھا جو امریکا کے مصروف ترین جنرل ایوی ایشن ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔

جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ نے اس سفر کو ہوا بازی کے ایک نئے دور کی جھلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بھر میں یہ پرواز مستقبل کی خودکار ایوی ایشن کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

اس کامیاب سفر کے ساتھ خودکار ’کیسنا کاروان‘ نے امریکا بھر میں بغیر انسانی پائلٹ کے کراس کنٹری پرواز مکمل کرنے والے پہلے خودکار طیارے کے طور پر ریکارڈ بکس میں جگہ بنا لی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے