• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 4:58 شام
  • پاکستان

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

بیجنگ: چین نے ایرانی فضائی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ”غیر قانونی“ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بیان امریکی وزیر خزانہ کے اس دعوے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے دباؤ کے باعث ایرانی فضائی کمپنیاں جلد کام کرنا بند کر دیں گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہمیشہ یکطرفہ طور پر عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں۔

دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پاناما کی کانگریس کے کچھ اراکین نے ایک نام نہاد ”پاناما-تائیوان قانون ساز اداروں کا کراس پارٹی ایکسچینج گروپ“ قائم کیا۔

اس حوالے سے پاناما کے صدر نے عوامی طور پر کہا کہ پاناما کی حکومت اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے اور حکومت تائیوان کے ساتھ پانامہ کے پارلیمان کے ممبران کے رابطے کی حمایت نہیں کرتی۔

اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اس بات کی شدید مخالفت کرتا ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک تائیوان انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے رکھیں۔

چینی صدر کا مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلیے اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی تائیوان کے معاملے پر اپنی حد پار کرے گا،اسے لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے