• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:39 شام
  • پاکستان

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

بیجنگ: چین کی 6 سالہ بچی نے روبک کیوبک کا ورلڈ ریکارڈ دوبار توڑ دیا ہے۔

چین کے شہر چینگدو سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ اسپیڈ کیوبر لیان یونژی نے ووہان اور گوانگژو میں مقابلوں کے دوران تین دنوں میں دو بار خواتین کا 3×3 روبک کیوب کا اوسط عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

بچی نے بالترتیب 4.52 سیکنڈ اور 4.27 سیکنڈ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ 4.5 سیکنڈ سے کم وقت میں اعزاز حاصل کرنے والی پہلی فی میل اسپیڈ کیوبر بن گئیں۔

انہیں نصابی سرگرمیوں کے علاوہ منعقد ہونے والی ایک کلاس کے ذریعے کیوبنگ سے متعارف کرایا گیا تھا بعد ازاں ان کی والدہ نے ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کیوبنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔

لیان نے کیوب حل کرنے کے 1300 سے زائد الگورتھمز پر مہارت حاصل کرلی ہے اور وہ روزانہ اپنے والدین کے ساتھ 2 سے 3 گھنٹے مشق کرتی ہیں۔

Six-year-old averages 4.27 seconds on a Rubik’s Cube — a new FEMALE WORLD RECORD China’s Lian Yunzhi broke the benchmark twice in just three days https://t.co/0FgvuvdAQl — RTVisual (@RT_Visual_on_X) September 21, 2026

Six-year-old averages 4.27 seconds on a Rubik’s Cube — a new FEMALE WORLD RECORD

China’s Lian Yunzhi broke the benchmark twice in just three days https://t.co/0FgvuvdAQl

— RTVisual (@RT_Visual_on_X) September 21, 2026

ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن کے مطابق انہوں نے چین بھر میں 33 مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ان کے نام 569 آفیشل ‘سولو’ (کیوب حل کرنے کے مقابلے) درج ہیں۔ 3x3x3 کیوب کے لیے ان کا بہترین انفرادی ریکارڈ 3.54 سیکنڈ اور 2x2x2 کیوب کے لیے 2.15 سیکنڈ ہے۔

لین نے کہا کہ روبک کیوب حل کرنے سے توجہ، یادداشت، منطقی سوچ اور مقامی آگاہی میں بہتری آتی ہے اور یہ جیت اور ہار کے حوالے سے ایک صحت مند ذہنیت پروان چڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد محض فارمولے یاد کرنا نہیں بلکہ بہترین حل تلاش کرنا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ قیشیان کاؤ کے پاس تھا۔ انہوں نے محض تین سال کی عمر میں کیوب حل کرنا شروع کیا تھا اور 2023 میں چھ سال کی عمر میں 5.97 سیکنڈ میں ریکارڈ بنایا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے