• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 11:33 صبح
  • پاکستان

سرکاری سروے کے مطابق 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم

مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان بے روزگاری اور تعلیم کے شدید بحران سے دوچار ہیں۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بھارت کے سرکاری سروے کے مطابق 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں۔ بھارت میں صرف 7 فیصد گریجویٹس ایک سال میں ملازمت حاصل کرسکے جبکہ 93 فیصد روزگار کے حصول میں ناکام رہے۔

دی وائر کے مطابق اقتصادی تحقیق کی ماہر پروفیسرسونالدی دیسائی نے بھی مودی دور میں بھارت میں بڑھتی بے روزگاری پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی تھنک ٹینک کے مطابق بھی بھارت میں 15 سے 29 سال کے 8 کروڑ 70 لاکھ نوجوانوں کو تعلیم اورروزگارکے مواقع میسر نہیں، دی وائر

بے روزگاری اور تعلیمی مسائل سے دو چار بھارتی نوجوانوں کا مستقبل مودی کی سیاست کی نذر ہو چکا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے