• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 12:18 شام
  • پاکستان

جاں بحق ہونے والا موٹر سائیکل سوار مین روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک سلپ ہو کر گر گیا، پولیس

ماڑی پور روڈ ٹرک اڈے کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کا ذمے دار ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ سکندر ولد خمیسو کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او ماڑی پور انسپکٹر انصر اقبال نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا موٹر سائیکل سوار مین روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک وہ سلپ ہو کر گرا اور عقب سے آنے والے ٹرالر کے نیچے آکر کچلا گیا، حادثے کا ذمے دار ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے