• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 11:52 صبح
  • پاکستان

یہ فیچر واٹس ایپ بِیٹا ورژن 2.26.37.8 میں فراہم کیا گیا ہے

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کے لیے ایک نئے آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کے ذریعے صارف انٹرنیٹ کے بغیر اپنی آواز کو تحریری پیغام میں تبدیل کر سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی مدد سے صارف کو وائس میسج بھیجنے کے بجائے صرف اپنی بات بولنا ہوگی، جسے واٹس ایپ تحریری پیغام میں تبدیل کر دے گا۔ تاہم، تبدیل شدہ ٹیکسٹ میسج کو دوسرے شخص تک بھیجنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہوگا۔

نئے فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے حالات میں سہولت فراہم کرنا ہے جہاں وہ وائس میسج نہیں بھیجنا چاہتے یا وصول کنندہ کے لیے آڈیو سننا ممکن نہ ہو۔ ٹرانسکرپشن مکمل ہونے کے بعد پیغام عام ٹیکسٹ میسج کی صورت میں بھیجا جا سکے گا۔

واٹس ایپ نے آف لائن ٹرانسکرپشن کے لیے لینگوئج پیکس کا نظام استعمال کیا ہے۔ صارفین کو ابتدائی سیٹ اپ کے دوران مطلوبہ زبان کا پیکج اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وائس کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کے عمل کے لیے انٹرنیٹ کنکشن درکار نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بیٹا ٹیسٹرز کو یہ فیچر واٹس ایپ بِیٹا ورژن 2.26.37.8 میں فراہم کیا گیا ہے۔ فی الحال فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کی کارکردگی اور استحکام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اگر ٹیسٹنگ کامیاب رہی تو واٹس ایپ آنے والی ایپ اپ ڈیٹ کے ذریعے اس فیچر کو مزید صارفین کے لیے متعارف کرا سکتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے