• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 1:16 شام
  • پاکستان

میڈیکل ٹیم میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراض چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری طبی آلات شامل تھے۔

ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا جانا تھا۔ تاہم طبی معائنے کے نتائج اور اس کی تکمیل سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے