آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی کا کہنا ہے کہ ایران دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا غلط اقدام کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے بتایا کہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی یا جارحانہ اقدام کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کی صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ”جان فدا“ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے۔
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوچکے؟ امریکی اخبار کا بڑا انکشاف
بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے ”جان فدا“ مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم اور ایران کے جمہوری تشخص و عوام کی ثابت قدمی کی علامت قرار دیا ہے۔
