• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 12:15 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس کوریج پر پابندی لگا دی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سی این این کا داخلہ بند کر دیا ہے، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو پر بھی وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سی این این نے رپورٹ کیا کہ صدر ٹرمپ نے جمعے کی سہ پہر دعویٰ کیا کہ وہ مذکورہ تین میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ یہ اقدام ’’فوری طور پر مؤثر‘‘ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے بعض عملے کے ارکان اس اعلان سے اچانک حیران رہ گئے، جن میں پریس شعبے کے کچھ ارکان بھی شامل تھے۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس اعلان پر عمل درآمد کے لیے کوئی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوچکے؟ امریکی اخبار کا بڑا انکشاف

سی این این کے رپورٹرز جمعہ کی شام تک وائٹ ہاؤس میں اپنے مخصوص ورک اسپیس میں موجود رہے۔ اس کی ایک ٹیم جمعے کو نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ سفر بھی کر رہی تھی۔ ملک کی معروف فرسٹ امینڈمنٹ تنظیموں نے کہا کہ اگر ٹرمپ اس پابندی کو نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ غیر آئینی ہوگی اور عدالتیں اسے مسترد کر دیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ادارے میری انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، آئندہ مزید میڈیا اداروں پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر نے ایک خاتون صحافی کو بھی بے ایمان قرار دے دیا، جب خاتون صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ پریس کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ مجھے بے ایمانی کرنے والا پریس پسند نہیں، میں ایمان دار پریس دیکھنا پسند کرتا ہوں۔

سی این این نے ایک بیان میں کہا امریکی آئین کے تحت ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم حکومت کی رکاوٹ یا مداخلت کے بغیر رپورٹنگ کریں، اگر پابندی نافذ کی جاتی ہے تو یہ اس بنیادی اور آئینی طور پر محفوظ حق پر غیر قانونی حملہ ہوگا۔‘‘

پولیٹیکو نے بھی بیان میں کہا کہ وہ اس وائٹ ہاؤس اور آنے والے وائٹ ہاؤسز کے بارے میں منصفانہ رپورٹنگ جاری رکھے گا، اپنے حقوق کو محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف بھرپور دفاع کریں گے۔‘‘

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے