• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 12:23 صبح
  • پاکستان

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

اسلام آباد (18 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے فیول ریلیف اسکیم میں عوام کیلیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم پر عوامی ردعمل کے بعد قومی اسٹیئرنگ کمیٹی فیول سبسڈی کا اجلاس ہوا جس میں موٹرسائیکل، گاڑیوں اور رکشوں کیلیے ایک ہی بار میں کم از کم 5 لیٹر ایندھن خریدنے کی شرط ختم کر دی گئی۔ مستحق افراد کو ہفتہ وار 500 روپے کا ٹوکن ملے گا جس سے کسی بھی مقدار میں ایندھن خریدا جا سکے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والی گاڑیوں (رکشے) کیلیے اہلیت کی عمر 15 سے بڑھا کر 20 سال کر دی گئی، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلیے موجودہ طریقہ کار برقرار ہے اور 10 روز بعد 10 لیٹر کا ایک ٹوکن جاری ہوگا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اس حوالے سے کہا کہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلیے ماہانہ 3 ٹوکن جاری کیے جائیں گے، 500 روپے کے ٹوکن کی مکمل رقم صارف کو ریلیف کی صورت میں منتقل کی جائے گی، پیٹرول پمپس کوئی کٹوتی یا سروس چارج نہیں لے سکیں گے۔

قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے رجسٹریشن، ٹوکن کے اجرا اور پیٹرول پمپس کو ادائیگیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا، اور اسٹیٹ بینک کو ادائیگیوں کی صورتحال سے متعلق رپورٹس روزانہ صبح 11 اور شام 7 بجے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے مسترد ہونے والی ہر ادائیگی کی مخصوص وجہ کی نشاندہی اور بلا تاخیر مسئلے کے حل کی ہدایت بھی کی۔ آزاد کشمیر، جی بی، کے پی اور دور دراز دیہی علاقوں میں کم یا بغیر انٹرنیٹ والے پیٹرول پمپس کیلیے متبادل انتظامات کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے کسی اہل مستحق کو ریلیف اسکیم کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کا مقصد مستحق اور کم آمدن والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے