شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
واشنگٹن(18 ستمبر 2026): امریکی ریاست مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے ملزم کو عدالت نے 14 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انتھونی جیمز نامی شخص نے سیاسی اختلاف کے باعث کانگریس رکن الہان عمر کو نشانہ بنانے اور ان پر سرکہ پھینکنے کا اعتراف کیا تھا۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم انتھونی جیمز کو اس گھناؤنے فعل اور واقعے میں ملوث ہونے پر 14 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران ملزم نے اپنے فعل پر عدالت اور رکن کانگریس سے معافی مانگی۔ اس کے وکیل اور استغاثہ کے مطابق ملزم کو صحت کے کچھ مسائل بالخصوص پارکنسنز کی بیماری کا سامنا ہے اور وہ اس واقعے کے وقت دباؤ کا شکار تھا۔
استغاثہ کے ساتھ طے پانے والے پلی بارگین معاہدے کے تحت عدالت نے مقدمه کا فیصلہ سناتے ہوئے انتھونی جیمز کو وفاقی عہدیدار پر حملے کے جرم میں 14 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے اسے رہائی کے بعد 3 سال تک نگرانی میں رکھنے اور الہان عمر سے رابطہ نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
