• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:24 صبح
  • پاکستان

سی این این کی میزبان الزبتھ ویگمسٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران ٹلی نوروڈ کو ایک غیر معمولی آڈیشن چیلنج دیا گیا

مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا پہلا آن کیمرا انٹرویو سامنے آنے کے بعد شوبز اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اے آئی کے مستقبل پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔

سی این این کی میزبان الزبتھ ویگمسٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران ٹلی نوروڈ کو ایک غیر معمولی آڈیشن چیلنج دیا گیا۔ میزبان نے اسے فرضی طور پر یہ تصور کرنے کو کہا کہ اسے ابھی معلوم ہوا ہے کہ اس کا پالتو کتا مر گیا ہے اور اسے اسی لمحے اس صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اداکاری کرنا ہے۔

ٹلی نوروڈ نے اس صورتحال پر روایتی جذباتی ردعمل دینے کے بجائے کہا کہ اگر یہ حقیقی آڈیشن ہوتا تو شاید وہ صدمے کی کیفیت میں خاموش کھڑی رہتیں اور الفاظ کے بجائے اس گہرے دکھ کو ’’ڈیجیٹل طور پر محسوس‘‘ کرنے کی کوشش کرتیں۔

اے آئی اداکارہ کا یہ دھیمہ اور غیر معمولی جواب دیکھنے والوں کے لیے خاصا دلچسپ ثابت ہوا۔ ان کے ردعمل نے شوبز انڈسٹری اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔

ٹلی نوروڈ کے انٹرویو نے یہ سوال دوبارہ نمایاں کردیا ہے کہ مستقبل کی فلم سازی میں مصنوعی ذہانت صرف پردے کے پیچھے ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال ہوگی یا حقیقی اداکاروں کی جگہ خود اے آئی کردار بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے