• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 11:46 شام
  • پاکستان

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

اسلام آباد (15 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر کیلیے ہوگا۔

گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضادہ کیا تھا۔

فیول ریلیف اسکیم

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کیلیے رجسٹریشن کیلیے درکار ایس ایم ایس مفت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرول کی سبسڈی ریلیف کے لیے درکار ایس ایم ایس سروس کو مفت کیا جائے۔

موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائےگی جس میں اسلام آباد کیلئے فیول سبسڈی اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کر دی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے