• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:24 صبح
  • پاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات کے اخراجات روسی کاروباری شخصیت اور روسی صدر کے قریبی ساتھی عمر کریملیو نے ادا کیے۔

سوشل میڈیا پر ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے بتایا کہ مئی میں بہاماس کے جزیرے پر منعقدہ شادی کی تقریبات کی میزبانی عزیز دوست عمر کریملیو نے کی تھی، یہ ایک دوست کا غیرمعمولی تحفہ تھا جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق روسی کاروباری شخصیت کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کے اخراجات کے بعد ٹرمپ خاندان پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ بات تاحال واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ کی عمر کریملیو سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی اور ان کے درمیان اتنی گہری دوستی کیسے پروان چڑھی۔

بین الاقوامی سطح پر وسیع کاروباری نیٹ ورک رکھنے والے ٹرمپ جونیئر کے ایک ترجمان نے واضح کیا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی مشترکہ کاروباری شراکت داری نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں افراد کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور باکسنگ اور شکار کے مشترکہ شوق نے انہیں ایک دوسرے کے کافی قریب کر دیا۔

خیال رہے کہ عمر کریملیو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے یہ ایسوسی ایشن مختلف اسکینڈلز اور روسی حکومت کی حمایت پر انحصار کے باعث کڑی جانچ پڑتال کی زد میں رہی ہے۔

اس کے علاوہ عمر کریملیو کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ براہ راست اور قریبی تعلقات بھی ہیں اور رواں سال اپریل میں صدر پیوٹن نے عمر کریملیو کو اعلیٰ ریاستی اعزاز 'آرڈر آف فرینڈشپ' سے نوازا تھا اور مئی میں ٹرمپ جونیئر کی شادی سے محض چند روز قبل صدر پیوٹن اور عمر کریملیو کو چین کے دورے کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکی سپریم کورٹ نے ڈاک ووٹنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی تجاویز مسترد کردیں

امریکا کا پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا باضابطہ اعتراف

امریکا کی اندرون ملک پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینےکا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے پیغام ہے، اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے: ترک صدر

سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی

امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر

اماراتی وزیر خارجہ کے قطری، مصری اور کویتی ہم منصب سے رابطے، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال

تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی: بلومبرگ

ترک پولیس کا ہم جنس پرستوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں افرادگرفتار

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے شادی کی تقریبات کے اخراجات روسی صدر کے قریبی ساتھی عمر کریملیو نے ادا کیے، ٹرمپ جونیئر کی تصدیق

• 46 منٹ پہلے جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

• 53 منٹ پہلے سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

• 3 گھنٹے پہلے کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

• 3 گھنٹے پہلے چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

• 3 گھنٹے پہلے برینڈن ٹیلر نے ٹنڈولکر سے ایک بڑا ریکارڈ چھین لیا

برینڈن ٹیلر نے ٹنڈولکر سے ایک بڑا ریکارڈ چھین لیا

• 3 گھنٹے پہلے فٹبال کلب 'ایف سی پورٹو' کا سیالکوٹ کی اکیڈمی سے معاہدہ، پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی کے قیام کا اعلان

فٹبال کلب 'ایف سی پورٹو' کا سیالکوٹ کی اکیڈمی سے معاہدہ، پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی کے قیام کا اعلان

• 4 گھنٹے پہلے دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے