• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:14 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 3258 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہوگئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 38 ڈالر کم ہوکر 4308 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے