• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:46 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری اور تجربات کے بارے میں بات کی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، اس وقت میری زندگی پہلے ہی ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، میرا بیٹا بڑا ہو چکا ہے جبکہ میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس مرحلے پر میں نے اپنی زندگی کے ایک مخصوص انداز کا تصور کر رکھا تھا، تاہم کئی برس بعد دوبارہ اس سفر کا آغاز میرے لیے ایک حقیقی جذباتی تبدیلی کا باعث بنا۔

ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی کے لیے بہت کچھ سوچتا اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن پھر اللّٰہ کی اپنی منصوبہ بندی ہوتی ہے اور یقیناً اس کا منصوبہ سب سے برتر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس صورت حال نے مجھے یہ سیکھنے میں مدد دی ہے کہ ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے یا ہر سوال کا جواب پہلے سے جاننے کی ضرورت نہیں، بعض اوقات زندگی کو حیران کرنے اور اللّٰہ کی مرضی کے آگے خود کو سپرد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ جب میں پہلی بار ماں بنی تھی تو میری عمر 24 سال تھی، جبکہ اب میں 41 سال کی ہوں اور جذباتی اور جسمانی طور پر ایک مختلف عورت ہوں۔

یہ پڑھیں: ننھے مہمان کی آمد، ماہرہ خان نے خوشخبری سنا دی

اداکارہ نے کہا ہے کہ میں نے 24 سال کی عمر میں یہ تجربہ ایک خاص معصومیت کے ساتھ کیا تھا، صحت اچھی تھی اور میں ان تمام ممکنہ مشکلات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی تھی۔

ماہرہ کے مطابق اس بار یہ صورتِ حال جسمانی طور پر زیادہ مشکل ثابت ہوئی ہے، بعض دنوں میں جسم مجھے وہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو میرا ذہن کرنا چاہتا ہے، جبکہ میں ہمیشہ مصروف رہنے، کام کرنے، سفر کرنے اور بیک وقت کئی کام کرنے کی عادی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جذباتی طور پر بھی یہ تجربہ مختلف ہے کیونکہ اس عمر میں انسان کے اندر زیادہ شعور ہوتا ہے، وہ زیادہ جانتا ہے، زیادہ فکر مند ہوتا ہے اور زندگی کی نزاکت اور اہمیت کو زیادہ سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان 15 ستمبر 2009 کو پیدا ہوا، دونوں کی 201ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے سلیم کریم سے اکتوبر 2023 میں دوسری شادی کی تھی۔۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے