• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:46 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

سعودی عرب میں قومی دن کی خوشی میں ایک کروڑ سے زائد اشیا پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق تجارتی ادارے اور آن لائن اسٹورز قومی دن کے موقع پر 12 ملین سے زائد رعایتی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی قومی دن کے موقع پر تجارتی اداروں اور آن لائن اسٹورز کی جانب سے 12 ملین سے زائد مصنوعات پر رعایت (ڈسکاؤنٹ) کی پیشکش کی جا رہی ہے، جن میں ہر قسم کی صارفی اشیاء شامل ہیں۔

وزارت نے تجارتی اداروں اور آن لائن اسٹورز کو رعایت دینے کے لیے 3,500 سے زائد لائسنس جاری کیے ہیں۔ ہر لائسنس متعلقہ ادارے کو اپنی تمام شاخوں اور سیلز پوائنٹس پر رعایت کی پیشکش کرنے کا مجاز بناتا ہے۔

صارفین موبائل فون کیمرے کے ذریعے ڈسکاؤنٹ لائسنس پر موجود ‘یونیفائیڈ الیکٹرانک کوڈ’ کے بارکوڈ کو اسکین کر کے رعایت کی قانونی حیثیت اور درستگی کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

اسکین کرنے پر رعایت سے متعلق تمام معلومات ظاہر ہو جاتی ہیں، جن میں رعایت کی نوعیت اور شرح، اس کی مدت اور ادارے کی تفصیلات شامل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے