• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 9:13 شام
  • پاکستان

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

(12 ستمبر 2026): سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کو جوڑنے کیلیے پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ کر گھر بھیج دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے ہولاس گنج میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے۔

انہیں فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث دونوں نوجوانوں کی ٹانگوں پر پلاسٹر کے بجائے گتا (کارڈ بورڈ) باندھ دیا گیا۔

اس واقعے پر ریاست کے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا محکمہ صحت خود آئی سی یو میں چلا گیا ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ دارالحکومت سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع سرکاری اسپتال میں مریضوں کو پلاسٹر جیسی بنیادی طبی سہولت تک میسر نہیں ہے، کیا بہار کی مالی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اب حکومت کے پاس اسپتال میں فریکچر پر پلاسٹر لگوانے کے بھی پیسے نہیں بچے؟

اسپتال کے انچارج سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر آزاد نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے انچارج سول سرجن مینا کماری اور دیگر حکام کو طلب کر کے ان سے جواب طلبی کی اور اس واقعے کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے