• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 9:13 شام
  • پاکستان

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

آگرہ : بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے اندوہناک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دیے، ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی ایک انتہائی ہولناک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر کا پیر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا اور ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی دور تک لے گئی۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

ایک مسافر نے پلیٹ فارم نمبر 5 پر چلتی ہوئی سبرمتی ایکسپریس میں جلدی سوار ہونے کی کوشش کی، اس دوران اس کا توازن بگڑ گیا اور ایک پیر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس گیا۔

Uttar Pradesh: आगरा कैंट रेलवे स्टेशन पर चलती साबरमती एक्सप्रेस और प्लेटफॉर्म के बीच फंसकर यात्री करीब 50 मीटर तक रेलवे ट्रैक पर घिसटता रहा। साबरमती एक्सप्रेस के अंदर एक महीने पहले महिला ने बच्चे को जन्म दिया था। साबरमती एक्सप्रेस के अंदर बिहार में नाबालिग बच्चों की तस्करी… pic.twitter.com/Vfth9aJYLY — Madan Mohan Soni (@madanmohansoni) September 9, 2026

Uttar Pradesh: आगरा कैंट रेलवे स्टेशन पर चलती साबरमती एक्सप्रेस और प्लेटफॉर्म के बीच फंसकर यात्री करीब 50 मीटर तक रेलवे ट्रैक पर घिसटता रहा।

साबरमती एक्सप्रेस के अंदर एक महीने पहले महिला ने बच्चे को जन्म दिया था।

साबरमती एक्सप्रेस के अंदर बिहार में नाबालिग बच्चों की तस्करी… pic.twitter.com/Vfth9aJYLY

— Madan Mohan Soni (@madanmohansoni) September 9, 2026

ریلوے اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود مسافروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسے کھینچا اور معجزانہ طور پر ٹرین کے نیچے آنے سے اسے بچا لیا، خوش قسمتی سے اس مسافر کو کوئی چوٹ نہیں لگی اور وہ محفوظ رہا۔

ریلوے حکام کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مسافروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کبھی بھی چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے یا اترنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے