• ستمبر 11, 2026
  • Last Update ستمبر 11, 2026 2:38 صبح
  • پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے