• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 3:38 صبح
  • پاکستان

متاثرہ نوجوان کے مطابق اسے مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت کے عوض چھوڑا گیا

شہر قائد میں نوجوان پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فدا حسین جانوری نے عوامی کالونی تھانے کی بلال کالونی پولیس چوکی کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل راؤ اعجاز کو معطل کردیا۔

پولیس کے مطابق راؤ اعجاز پر الزام ہے کہ اس نے ذوالفقار علی نامی نوجوان کو پولیس چوکی لے جا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نوجوان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائی دیے۔

نوجوان نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے ماوا اور منشیات فروشوں سے بیٹ جمع کرنے کا کہا گیا اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق اسے مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت کے عوض چھوڑا گیا۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری نے واقعے کی انکوائری کے لیے ڈی ایس پی لانڈھی صفی اللہ کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے