• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 3:05 شام
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

(23 ستمبر 2026): اس وقت دنیا بھر میں 80 کی دہائی کا وائرل فوٹو ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے تاہم اسی ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو پکڑوا دیا۔

اس وقت دنیا بھر میں 1980 کی دہائی کا فیشن وائرل فوٹو ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے اور عوام شہریوں کے ساتھ سلیبریٹیز بھی اس رنگ میں رنگتے ہوئے اے آئی کے ذریعے اپنی تصاویر 1980 کی دہائی کے فیشن اور ماحول کے مطابق بنا کر اس کو وائرل کر رہی ہیں۔

تاہم عوام میں مقبول عام اس ٹرینڈ نے ایک ایسی خاتون چور کو پکڑوا دیا، جو 45 برس سے 45 سال سے دنیا کی نظروں سے شناخت چھپا کر رہ رہی تھی۔

یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، جہاں 45 سال قبل ایک خاتون نے اپنی نوجوانی کے دور میں سنار کی دکان سے چوری کی تھی۔

اس بڑی چوری کے بعد خاتون نے نام بدلا، شہر بدلا اور دنیا کی نظروں سے چھپ کر زندگی گزارتی رہی۔ پولیس نے بھی مایوس ہو کر کیس کی فائل کو بند کر کے اسٹور میں رکھ دیا جب کہ صراف کے پاس بھی صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

تاہم پھر آیا ایک ایسا موڑ جس کے دوسری طرف کیا ہوگا، یہ مذکورہ خاتون کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔

حالیہ کچھ عرصے میں 1980 کی دہائی کا وائرل ٹرینڈ ایسا مقبول ہوا کہ بالخصوص پاک بھارت کے عوام کے ساتھ سلیبریٹیز بھی اس رجحان کے سیلاب میں بہنے لگے۔

مذکورہ خاتون چور نے اپنی ایک فلٹر تصویر 1980 کی دہائی کے ٹرینڈ میں ایڈٹ کر کے اپ لوڈ کر دی۔ شومئی قسمت کہ یہ تصویر تیزی سے وائرل ہوئی اور پہنچی اسی صراف کے پاس، جس کو 45 سال قبل اس خاتون نے لاکھوں کا چونا لگایا تھا۔

سنار نے بھی خاتون کو پہچاننے میں دیر نہ لگائی اور فلٹر کے باوجود چور خاتون کو پہچان لیا اور تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

جب معاملہ پولیس تک پہنچا تو پھر 45 سال سے تھانے کے اسٹور روم میں دھول چاٹتی اس فائل کو دوبارہ کھولا گیا اور مذکورہ خاتون کو بلایا گیا، جس نے صراف سے سامنا ہونے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

خاتون نے اپنے عمل پر سنار سے معافی مانگی تاہم لوٹا ہوا سونا واپس دینے سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ گزرے سالوں میں وہ اس سونے کو خرچ کر چکی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے