تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن اتحاد نے سیاسی و معاشی بحران کے خاتمہ کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد ہوگی، 27 ستمبر عوامی قوت کے بل بوتے پر عوام کا حقِ حکمرانی واپس لیا جائے گا، تمام جمہوری سیاسی قوتیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ مہنگائی، بے روزگاری، پیٹرول کی قیمتیں، امن و امان 27 ستمبر کے احتجاج کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائیں اور دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، اگرآپ کو احتجاج کرنا ہے تواپنے علاقے اورشہرمیں کریں، وزیر داخلہ
اعلامیےکے مطابق اپوزیشن اتحاد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، بلوچستان و خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور مجوزہ 28 ویں ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام پر مشاورت کی گئی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ غیر نمائندہ حکومت صوبوں کو توڑنے یا محض انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی، ایسی تجاویز فیڈریشن ، قومی وحدتوں اور وفاقی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ہیں، صوبوں کو اُن کے آئینی حق سے کسی ریفرینڈم یا کسی اور صورت میں قطاً محروم نہیں کیا جا سکتا، اجلاس نے خصوصاً سندھ کی موجودہ جغرافیائی و انتظامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔
27 ستمبر عوامی قوت کے بل بوتے پر عوام کا حقِ حکمرانی واپس لیا جائے گا، اپوزیشن اتحاد
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے براہِ راست ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق درست معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنان کےگھروں پر چھاپے، گرفتاریاں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کی گئی۔ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے دوران روا رکھے گئے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق بارڈر تجارت فوری بحال کرنے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ، قدرتی وسائل سے متعلق فیصلوں میں متعلقہ صوبوں اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں ملکی سیاست، مشرق وسطیٰ میں جاری بحران اور اُس کے پاکستان پر اثرات پر گفتگو کی گئی۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی و ثالثی کردار کی حمایت کی گئی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ
عدالتی فیصلےکے بعد اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے: محسن نقوی
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم: 20سال پرانی موٹرسائیکل اور رکشے بھی مستفید ہوسکیں گے
اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی
سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں: صنفی مساوات رپورٹ میں انکشاف
لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید، 103 زخمی
کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں پیش تفصیلات سامنے آگئیں
ملتان: مریم نواز نے کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا، بذریعہ کوآبلیشن مشین کینسر سے صحتیاب ہونیوالی خاتون رو پڑی
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے 27 ستمبر کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا، جدوجہد آئینی اور جمہوری ہوگی: اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
• 2 گھنٹے پہلے ’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
• 2 گھنٹے پہلے کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے
کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے
• 2 گھنٹے پہلے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں
• 3 گھنٹے پہلے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ
• 3 گھنٹے پہلے شوہر یا بیوی کی نیند کی کمی دوسرے کی صحت پر ایک عجیب اثر مرتب کرتی ہے، تحقیق
شوہر یا بیوی کی نیند کی کمی دوسرے کی صحت پر ایک عجیب اثر مرتب کرتی ہے، تحقیق
• 4 گھنٹے پہلے کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید، 103 زخمی
