• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 10:46 شام
  • پاکستان

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

لندن : برطانیہ میں گزشتہ دنوں فضائی نظام میں خرابی کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر اور منسوخ ہوئیں، جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول آپریٹر ’این اے ٹی ایس‘ نے گزشتہ ہفتے پیش آنے والے بڑے تعطل کی وجہ سافٹ ویئر میں خرابی قرار دے دی ہے، جس کے سبب لاکھوں مسافروں کا فضائی سفر متاثر ہوا اور تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

’این اے ٹی ایس‘ کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف نے رائٹرز کو بتایا کہ فضائی ٹریفک کنٹرول میں تعطل کمپنی کے فلائٹ ڈیٹا سسٹم کے ایک مخصوص حصے میں موجود سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کا تعلق 2023 میں پیش آنے والے فضائی نظام کے بڑے تعطل سے نہیں تھا اور نہ ہی یہ کسی فوجی مداخلت کا نتیجہ تھا جیسا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا۔

این اے ٹی ایس کے مطابق فضائی نظام میں خرابی کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اس مسئلے کے مستقل حل تک عارضی طور پر حفاظتی اقدامات اور احکامات نافذ کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تکنیکی خرابی کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور کئی روز تک فضائی سفر کا نظام متاثر رہا۔

مذکورہ صورتحال سے ایئرلائنز کو مسافروں کی رقوم واپس کرنے اور عملے و طیاروں کو دوبارہ مختلف مقامات پر پہنچانے کے لیے اضافی انتظامات کرنا پڑے، جس سے انہیں لاکھوں پاؤنڈ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہیڈی الیگزینڈر نے اس معاملے کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سافٹ ویئر کی خامی کو اس وقت کیوں نہیں دریافت کیا گیا جب اسے درست کیا جاسکتا تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب این اے ٹی ایس کو ماضی میں بھی فضائی ٹریفک کے نظام میں تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اگست 2023 میں ہونے والی ایک بڑی خرابی نے برطانیہ کے فضائی سفر کو شدید متاثر کیا تھا، جس سے ایئرلائنز کو تقریباً 100 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا تھا۔ جولائی 2025 میں بھی این اے ٹی ایس سے متعلق ایک نسبتاً چھوٹے تکنیکی مسئلے کے باعث تقریباً 150 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق تازہ ترین خرابی اس وقت سامنے آئی جب ایک طیارے کی جانب سے شناختی کوڈ کی درخواست کے بعد زیادہ ترجیحی نوعیت کی ایک اور درخواست موصول ہوئی، جس کے باعث پہلی درخواست کا عمل عارضی طور پر رک گیا۔ این اے ٹی ایس کی رپورٹ کے مطابق اگر دوسری درخواست ایک ملی سیکنڈ بھی پہلے یا بعد میں موصول ہوتی تو نظام معمول کے مطابق کام کرتا رہتا۔

برطانیہ: افراط زر کی شرح 3 اعشاریہ 1 فیصد کی حد پار کرگئی

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے