• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 10:28 شام
  • پاکستان

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

اسلام آباد (12 ستمبر 2026): اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کیلیے 2 گھنٹے سے زائد لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر آئیسکو چوہدری خالد محمود نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کے احکامات پر عمل یقینی بناتے ہوئے ریجن میں تمام قسم کے منظور شدہ سسٹم مینٹیننس شٹ ڈاؤن منسوخ کرنے اور بجلی کی طلب و رسد میں فرق آنے کی صورت میں کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زائد لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے اور کسی بھی بنگامی صورت حال کے پیش نظر چیف انجینئر آپریشن زاہد سلیم عثمانی کو بطور فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری خالد محمود نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل بر صورت ممکن بنائی جائے اور صارفین کی بجلی سے متعلق تمام قسم کی شکایات کا قلیل وقت میں ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چوہدری خالد محمود نے صارفین کو واضح کیا کہ انفرادی اور ٹرانسفارمرز کی شکایات کو لوڈشیڈنگ برگز تصور نہ کیا جائے اور ان کی فوری اطلاع ہیلپ لائن نمبر 118 پر کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے