• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 9:39 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

(12 ستمبر 2026): پرتگال کے نامور فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کا شمار لیجنڈ فٹبالرز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے انسٹاگرام پر ایک بڑی فالونگ بنا رکھی ہے جس کی بدولت ان کی پوسٹس دنیا بھر میں براہ راست لاکھوں لوگوں تک پہنچتی ہیں۔

پرتگالی فٹبالر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک ہی پرموٹڈ یا اسپانسرڈ پوسٹ کیلیے تقریباً 33 لاکھ یورو کماتے ہیں۔ ان کی یہ مبینہ کمائی ان کے ذاتی برانڈ کی زبردست تجارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے جو کھیل سے کہیں آگے بڑھ کر سوشل میڈیا، برانڈ اینڈورومنٹس اور کاروباری منصوبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا CR7 برانڈ کپڑوں، جوتوں، خوشبوؤں اور دیگر کاروباری شعبوں تک بھی پھیل چکا ہے جس سے ان کی تجارتی حیثیت کو مزید تقویت ملی ہے۔

فٹبال سے حاصل ہونے والی آمدنی، اسپانسر شپس اور ذاتی کاروبار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اب کرسٹیانو رونالڈو کی مالی سلطنت کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے