ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!
برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو
دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 30 سالہ ندھی تیواری نے خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام پر ندھی تیواری کے تقریباً 16 لاکھ فالوورز تھے، وہ مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی کے بھوسا موڈ علاقے میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تیواری کے فیس بک پر تقریباً 9 لاکھ اور انسٹاگرام پر تقریباً 7 لاکھ فالوورز تھے جس کی وجہ سے وہ وندھیا خطے کی معروف سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی تھیں۔
ان کی پوسٹس پر باقاعدگی سے ہزاروں ری ایکشنز آتے تھے جبکہ ان کی کچھ ویڈیوز لاکھوں ناظرین تک پہنچتی تھیں۔
2024 میں ‘مس پریٹی انڈیا’ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں مزید شہرت ملی۔ اس کامیابی نے سنگرولی سے باہر بھی ان کی شناخت بڑھانے میں مدد دی کیونکہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
مقامی رپورٹس کے مطابق تیواری فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہشمند تھیں اور ماڈلنگ، ایونٹس اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کے ذریعے مواقع تلاش کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں تفریح اور فیشن میں ان کی دلچسپی کی عکاس تھیں۔
ان کے اہل خانہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ موت سے قبل ہفتے کی شام تیواری فون پر کسی سے بات کر رہی تھیں۔
تاہم پولیس نے موت کی وجوہات کے بارے میں قبل از وقت کسی نتیجے پر پہنچنے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے سے قبل پیش آنے والے حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیش کار ان کی موت کے حالات کا تعین کرنے کے لیے کال ریکارڈز، ڈیجیٹل سرگرمیوں اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔
